(یو ا ین آئی) جموں وکشمیر میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور بین الاقوامی سرحد (آئی بی) پر گذشتہ تین دنوں کے دوران جنگ بندی کی پے در پے خلاف ورزیوں کے بعد ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات کے دوران دونوں طرف کی بندوقیں خاموش رہیں جس کے باعث سرحدی دیہاتیوں نے راحت کی سانس لی۔
سرکاری
ذرائع نے بتایا کہ ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کا کوئی تازہ واقعہ پیش نہیں آیا۔
ذرائع نے بتایا کہ جن سرحدی دیہاتوں نے محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے کے لئے اپنے آپ کو تیاری کی حالت میں رکھا تھا، نے دونوں طرف کی بندوقیں خاموش ہوجانے کے بعد راحت کی سانس لی ہے۔